ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «lorientlejour»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جبيل كے نئے بشپ "ميشال عون" ، كی كوشش سے منعقد ہونی والی اس ملاقات میں شيعہ عالم دين "شيخ عبدالامير قاسم الدين" ، جبيل میں واقع مسجد كے امام جماعت "شيخ غسان لكيس" ، اديان كے مابين روابط آرگنائزيشن كے انچارج اور مسلمان اور مسيحی علماء كے ايك گروپ نے شركت كی ہے ۔
واضح رہے كہ مسلمان رہنماؤں كے ساتھ ملاقات كے دوران "ميشال عون" نے اسلام اور مسيحيت كے پيروكاروں كے درميان روابط اور تعاون كو فروغ دينے كے طريقوں پر بحث و تمحيص كی ہے ۔
شيخ عبد الامير قاسم الدين نے معاشرے کی اصلاح اور امن وامان كی تقويت میں دينی رہنماؤں كے كردار كی جانب اشارہ كرتے ہوئے واضح كيا ہے كہ جذبہ حب الوطنی اور دينی اعتقاد ہميشہ ہمیں لبنان كی آزادی ، استقلال اور يكجہتی كے دفاع كی جانب ہدايت كرتا ہے ۔
976444