فلسطين كی آزادی اور اسلامی مقدسات كی بازگشت صرف مزاحمت كے ذريعے ممكن ہے

IQNA

فلسطين كی آزادی اور اسلامی مقدسات كی بازگشت صرف مزاحمت كے ذريعے ممكن ہے

23:56 - March 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2295962
بين الاقوامی گروپ : لبنان كی تحريك "اسلامی عمل " نے "زمين كا دن" كی مناسبت سے ايك بيان میں اعلان كيا ہے كہ صیہونی قابضوں كے چنگل سے فلسطين كی آزادی اور اسلامی مقدسات كی بازگشت صرف مزاحمت کے ذريعے ممكن ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی عمل تحریک نے امید ظاہر کی ہے کہ مقبوضہ سرزمين كی آزادی كا دن قريب ہے جس سے دشمن بھی مكمل طور پر آشنا ہے ۔
اسلامی عمل تحريك نے لبنانی عوام سے عالمی قدس ريلی میں بھرپور شركت كی اپيل كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا ہے كہ مزاحمت ، قيام اور مقبوضہ علاقوں كی آزادی كی بنياد پر قائم فلسطينی گروپوں كی يكجہتی خطے میں توازن كے آغاز كا باعث بنی ہے ۔
976393
نظرات بینندگان
captcha