۳۳ روزہ جنگ سيد نصراللہ كی سياسی زندگی كا حساس ترين موقع ہے

IQNA

۳۳ روزہ جنگ سيد نصراللہ كی سياسی زندگی كا حساس ترين موقع ہے

23:56 - April 01, 2012
خبر کا کوڈ: 2296190
بين الاقوامی گروپ : سال ۲۰۰٦ء میں صیہونی حكومت كے ساتھ جنگ كے دوران حزب اللہ كی شاندار كاميابی كے بعد سيد حسن نصراللہ كے ساتھ لوگوں كی والہانہ محبت میں نماياں اضافہ ہوا ہے اور حزب اللہ كی یہ كاميابی درحقيقت سيد حسن نصراللہ كی سياسی زندگی كا نازك ترين موڑ ہے۔
شام كے ممتاز شاعر ، اديب اور عرب مصنفين يونين كے ركن "ملك صقور" نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ سال ۲۰۰٦ء كے میں اسرائيلی حكومت كے ساتھ جنگ كے دوران حزب اللہ كی شاندار كاميابی كے بعد سيد حسن نصراللہ كے ساتھ لوگوں كی محبت میں نماياں اضافہ ہواہے جبكہ انہی دنوں كے دوران مصر میں جنم لينے والے تقريبا ۷۰۰ بچوں كا نام حسن نصراللہ ركھا گيا تھا یہ امر سيد حسن نصراللہ كے ساتھ لوگوں كی والہانہ محبت پر بہترين دليل ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اللہ نے سيد حسن نصراللہ كو مخلص حاميوں اور مجاہدين كی صورت میں بہترین تحفہ عطا كيا ہے اسی طرح اسلامی جمہوریہ ايران اور اس كے بعد شام جيسے ممالك ان كے پشت و پناہ ہیں اور لبنان میں بھی مختلف تحريكوں اور گروپوں كے نزديك ان كو عظيم مقام حاصل ہے ۔
972335
نظرات بینندگان
captcha