ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں "اصوات العراق" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جلال طالبانی نے ۲۹ مارچ كو بغداد میں منعقد ہونے والے عرب ممالك كے سربراہی اجلاس كی صدارت سنبھالنے كے بعد فلسطينی گروپوں كے درميان صلح كا خير مقدم كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا ہے كہ ہم آزاد ملك كے قيام كے لیے فلسطينی قوم كی جدوجہد كی مكمل حمايت كا اعلان كرتے ہیں ۔
انہوں نے مزيدكہا ہے كہ ہم فلسطين كی مقبوضہ سرزمين پر اسرائيلی حملوں كی پر زور مذمت كرتے ہیں ۔
عراقی صدر نے شام كے بحران كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : اجلاس میں شام كی غير حاضری اس ملك كی جانب ہماری توجہ میں كمی كا باعث نہیں بنے گی ۔
976390