تيونس ؛ "اسلام كی بےحرمتی كا سد باب "کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد

IQNA

تيونس ؛ "اسلام كی بےحرمتی كا سد باب "کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد

23:16 - April 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2296701
بين الاقوامی گروپ : تيونس میں ۳ سے ۴ اپريل تك "اسلام اور مسلمانوں كی توہين كے سدباب كی رشوں كا جائزہ" كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد كيا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ISESCO»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس اسلامی تعليم و ثقافت آرگنائزيشن كی كوششوں اور عالمی اسلامی يونيورسٹيوں كی يونين كی شركت كے ساتھ تيونس كی يونيورسٹی "الزيتونہ" میں منعقد كی جائے گی جبكہ اس كانفرنس كے شركاء ينورسٹيوں كے نصاب كے ذريعے اسلام كی توہين كا مقابلہ كرنے كی منصوبہ بندی كریں گے۔
اس دو روزہ كانفرنس میں شركاء اسلام فوبيا كی روك تھام كے علاوہ اسلام كی بے حرمتی كا مقابلے كرنے كی خاطر خصوصی پرگراموں اور يونيورسٹيوں كے تعليمی نصاب كے فائنل نسخے كی منظوری بھی دیں گے ۔
واضح رہے كہ اس كانفرنس كے ديگر اہداف میں تعلمی اداروں كے درميان تعلقات كا فروغ ، اسلامی تعاون تنظيم كے ركن ممالك میں موجود دينی تنظيموں اور دينی تعليمی اداروں میں نو مسلم افراد كے لیے حقيقی اسلام كی شناخت پر مبنی كورس كی تدوين اور دنيا كے مختلف ممالك كی سماجی ترقی میں اسلامی تہذيب اور مقدسات كے كردار كو نماياں كرنا شامل ہیں۔
976843
نظرات بینندگان
captcha