عمان ؛ حفظ اور قرأت قرآن مجيد مقابلوں كے آخری مرحلے كا آغاز

IQNA

عمان ؛ حفظ اور قرأت قرآن مجيد مقابلوں كے آخری مرحلے كا آغاز

23:56 - April 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2298188
بين الاقوامی گروپ : ١ اپريل كوعمان كے دارالحكومت "مسقط" میں بائيسویں حفظ اور قرأت قرآن مجيد مقابلوں كے آخری مرحلے كا آغاز كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے خبر رساں ايجنسی «ONA News»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ١۸ مارچ كو مسقط میں شروع ہونے والے ان قرآنی مقابلوں میں حفاظ كرام اور ملك كے مختلف قاريوں نے حصہ ليا ہے ۔
واضح رہے كہ آخری مرحلے تك رسائی حاصل كرنے والے ۱۴۲ اميدواروں نے ١اپريل سے قرآن كريم كے ۲۴ ، ۱۸ ،۱۲ اور ۶ اجزاء كے حفظ اور تجويد پر مشتمل ۵ شعبوں میں مقابلوں كا آغاز كيا ہے ۔ یہ آخری مرحلہ ۹ مئی تك جاری رہے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ عمان كے حفظ و قرأت قرآن كريم مقابلے ہرسال سلطان قابوس ثقافتی سينٹر كی كوششوں سے منعقد كیے جاتے ہیں جبکہ ان مقابلوں كا اكيسواں مرحلہ سال ۲۰١۰ء میں ۶۱۲ اميدواروں كی شركت كے ہمراہ منعقد كيا گيا تھا۔
977144
نظرات بینندگان
captcha