صیہونيوں كی جانب سے غزہ كے محاصرے میں عرب حكومتیں برابر كی شريك ہیں

IQNA

صیہونيوں كی جانب سے غزہ كے محاصرے میں عرب حكومتیں برابر كی شريك ہیں

23:57 - April 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2298815
بين الاقوامی گروپ : فلسطين کے وزير اعظم نے ۲ اپريل كو غزہ کے گرد اسرائیلی محاصر ے پر عرب ممالك کے غیر واضح موقف كی مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ بعض عرب حكومتیں اسرائيل كی جانب سےغزہ كے محاصرے میں برابر كی شريك ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اردن نكلنے والے اخبار، روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فسلطين كے وزير اعظم اسماعيل ہنیہ نے غزہ میں شہيد ہونے والے تين بچوں كی تشيع جنازہ كے دوران واضح کیا ہے کہ غزہ كے شہريوں كو لاحق تدریجی موت میں عرب ممالك بھی شريك ہیں ۔
اسماعيل ہنیہ نے اسرئيل كو غزہ میں انسانی المیے كا ذمہ دار قرار ديتے ہوئے كہا : زمينی ، ہوائی اور دريائی راستوں كے ذريعے غزہ كے مكمل محاصرے كی وجہ سے یہ علاقہ انسانی تباہی كا شكار ہوچكا ہے اور اسرئيل امريكی حمايت كے ذريعے اس محاصرے کے خاتمے کی کوشش کرنے والے ہر فرد کی مخالفت کر رہا ہے ۔
977461
نظرات بینندگان
captcha