انگلينڈ ؛ ايام فاطمیہ ﴿ع﴾ كی مناسبت سے عزاداری كا انعقاد

IQNA

انگلينڈ ؛ ايام فاطمیہ ﴿ع﴾ كی مناسبت سے عزاداری كا انعقاد

23:54 - April 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2298817
بين الاقوامی گروپ : حضرت فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كی شہادت کی مناسبت سے انگلينڈ کے اسلامی مركز میں عزاداری كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ic-el»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جمعرات كی شب انگلینڈ کے اسلامی مركز میں مجلس عزا كا انعقاد كيا گيا ہے جس میں اہل بیت (ع) کے ماننے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔
واضح رہے كہ مجلس کے خطیب حجت الاسلامی و المسلمين محمد رضا باقری نے اپنے خطاب كے دوران حضرت زہرا﴿ع﴾ كی سيرت كے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے ۔
اسی مناسبت سے ہیمبرگ کے اسلامی مرکز میں بھی ۲۹ مارچ سے ۵ اپریل تک عزاداری کے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
977719
نظرات بینندگان
captcha