ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آج شام كے بيشتر شہروں اور صوبوں میں صدر بشار الاسد كی حمايت میں مظاہروں كا انعقاد كيا گيا ہے۔
شام كے دارالحكومت دمشق كے شہريوں نے "السبع بحرات" چوك میں جمع ہو كر قومی يكجہتی کے حق میں نعرہ بازی کی ہے ۔
واضح رہے كہ شامی عوام نے بعض عرب ممالك كی جانب سے شام كے اندرونی معاملات میں مداخلت كی شديد مذمت كرتے ہوئے شامی حكومت كی حمايت اور ملك میں اصلاحات پر زور ديا ہے ۔
قابل ذكرہے كہ شامی حكومت کی جانب سے سلامتی كونسل اور اقوام متحدہ کو ارسال کیے گئے جدا جدا پيغامات میں واضح كيا ہے كہ شامی حکومت اور كوفی عنان كے درمیان امن منصوبے پر اتفاق رائے كے بعد انتہا پسند مسلح گروپوں نے بعض عرب اور مغربی ممالك كی حمايت سے اپنے دہشت گردانہ اقدام میں اضافہ كر ديا ہے ۔
980244