ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار"، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنان كی مسجد "السيدة زينب﴿ع﴾" كے خطيب جمعہ "شيخ علی دعموش" نے نماز جمعہ كے خطبوں كے دوران واضح کیا ہے كہ حزب اللہ کبھی بھی اپنی جنگی حكمت عملی اور اسلحے سے دستبردار نہیں ہو گی اور صیہونی حكومت كی دھمكيوں كے مقابل پر ان دو ہتھياروں سے استفاہ كرے گی ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ مشرق وسطی میں رونما ہونے والی بنيادی تبديليوں كے باوجود اسلامی مزاحمتی تحريك حزب اللہ كو امريكہ اور اسرائيل كا سخت ترين حريف قرار ديا جاتا ہے ۔
انہوں نے واضح كيا ہے كہ حزب اللہ كی طاقت میں اضافہ ہميشہ ہماری اولويت میں رہا ہے كيونكہ ہماری نظر میں حزب اللہ ہی صیہونی حكومت كی سازشوں كا مقابلہ اور لبنان كو اس غاصب حكومت كے چنگل سے نجات دلا سكتی ہے ۔
979936