ملائشيا اسلامی اقتصاد كے حوالے سے تين كانفرنسوں كی ميزبانی كرے گا

IQNA

ملائشيا اسلامی اقتصاد كے حوالے سے تين كانفرنسوں كی ميزبانی كرے گا

23:26 - April 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2300417
بين الاقوامی گروپ : ملائيشيا كی اسلامی مالياتی صنعت كے شعبہ پيشہ ورانہ ترقی اور بيزنس كنسلٹنگ (IBFIM) كی كوششوں سے جلد ہی اسلامی اقتصاد كے حوالے سے تين كانفرنسوں كا انعقادكيا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ (Bernama)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ملائيشيا كی اسلامی مالياتی صنعت كا شعبہ پيشہ ورانہ ترقی اور بيزنس كنسلٹنگ (IBFIM) ١۹مئی كو ، ملائيشيا كے انشورنس انسٹی ٹيوٹ (MII) اور ملائيشيا كے اسلامی انشورنس يونين (MTA) كے تعاون سے اسلامی انشورنس پالیسی كے حوالے سے دو كانفرنسوں كی ميزبانی كرے گا۔
واضح رہے كہ ان كانفرنسوں كے دو دن بعد یعنی ۲١مئی كو ملائيشيا كی وينچرسرمایہ كاريونين (MVCA) كے تعاون سے " اسلامی وينچر سرمایہ كاری اور جوائنٹ اسٹاك" كے عنوان سے چوتھی بين الاقوامی كانفرنس منعقد كی جائے گی جو دو دن تك جاری رہے گی ۔
979855
نظرات بینندگان
captcha