سيد حسن نصراللہ مختلف اديان كے احترام پر يقين ركھتے ہیں

IQNA

سيد حسن نصراللہ مختلف اديان كے احترام پر يقين ركھتے ہیں

23:53 - April 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2301317
بين الاقوامی گروپ : مختلف اديان كے عقائد اور اقدار اسی طرح مختلف ثقافتوں كا احترام عصر حاضر كی ايسی اہم ترين ضرورت ہے جس پر حزب اللہ كے جنرل سيكرٹری پورا ايمان ركھتے ہیں اور یہ اصول سيد حسن نصراللہ سمیت حزب اللہ كے تمام اراكين كے عقيدوں كا جز شمار ہوتا ہے ۔
لبنان كی تحريك "امل" كی صدارتی انتظامیہ كے ركن اور تحريك كے تربيتی ادارے كے سربراہ "خليل حمدان" نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كےساتھ خصوصی گفتگو كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ سيد حسن نصر اللہ اديان كے پيروكاروں اور مخلتف ثقافتوں كے احترام پر يقين ركھتے ہیں ۔ درحقيقت لبنان كی اسلامی مزاحمتی تحريك كے اراكين كے درميان بھی مذہبی اقدار اور عقيدوں كے احترام كی ثقافت كو رائج كيا گيا ہے اور ہم اس اصول كو عزت ، وقار اور كرامت كے تمام علمبرداروں كی زندگيوں میں مشاہدہ كرتے ہیں۔
انہوں نے سيد حسن نصر اللہ اور لبنان كے مخلتف گروپوں اور فرقوں كے درميان تعلقات كی جانب اشارہ كرتے ہوئے واضح كيا ہےكہ حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل اور لبنان كے مختلف اسلامی مذاہب اور مسيحيت كے پيركاروں كے مابين مضبوط اور مستحكم تعلقات قائم ہیں ۔
963027
نظرات بینندگان
captcha