ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Daily Tribune»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ گستاخ پادری نے شمالی امريكہ كی سب سے بڑی مسجد كے سامنے ايك گھنٹے تك مظاہرے میں شریك چند گنے چنے افراد كے سامنے خطاب كيا ہے ۔
واضح رہے كہ مظاہرے مين شريك بيشتر افراد كا تعلق ذرائع ابلاغ سے تھا جبكہ پادری كے حاميوں كی تعدا تقريبا ۱۵ سے ۲۰ تك تھی اس گستاخ نے اپنے خطاب كےدوران اسلامی مراكز اور اداروں پر كڑی تنقيد كرتے ہوئے دوبارہ بيغمبر اسلام (ص) اور قرآن كريم كی شان میں گستاخی كی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس نام نہاد پادری نے اعلان كيا ہے كہ اس مرتبہ وہ قرآن كو نذر آتش كرنے كا ارادہ نہں ركھتا ليكن اس عمل كی مكمل حمايت كرتا ہے ۔
980838