سربيا میں قم مذہبی علوم سنٹر كا افتتاح

IQNA

سربيا میں قم مذہبی علوم سنٹر كا افتتاح

22:39 - April 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2302153
بين الاقوامی گروپ: قم مذہبی علوم سنٹر نے سربيا كے دارالحكومت بلغراد میں اپنی سرگرميوں كا آغاز كرديا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق قم مذہبی علوم سنٹر كے ركن سعيد خليل لويچ نے ايكنا كے نمائندے سےگفتگو كرتے ہوئے بتايا سنٹر كے آئين نامہ كی مركز اسمبلی كی حيم منظوری كے بعد اس ماہ كے پہلے ہفتے سے اپنے كام كا آغاز كرديا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا اس سنٹر كا سربيا كے دارالحكومت میں قيام سے اسلامی تعليمات اور مذہبی تحقيقات میں اہم قدم ثابت ہوگا ۔بلقان كے خطے میں اسلام كی ترويج كا باعث ہوگا۔ نيز یہ مركز جمہوری سربيا كے قوانين كے مطابق عمل كرے گا۔ اس مركز میں شارٹ كورسز اور علمی اجلاس منعقد ہوں گے۔
واضح رہے كہ اس مركز كی لائبريری میں چار ہزار كتابیں مختلف زبانوں عربی، فارسی اور سربين زبان میں موجود ہیں۔
982484
نظرات بینندگان
captcha