آيت اللہ العظمی محمد باقر صدر كی شہادت ايك بين الاقوامی سازش تھی

IQNA

آيت اللہ العظمی محمد باقر صدر كی شہادت ايك بين الاقوامی سازش تھی

22:42 - April 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2302154
بين الاقوامی گروپ: عراقی صدر كے مشير خضير الخزاعی نے تاكيد كی ہے كہ آيت اللہ العظمی محمد باقر الصدر كی شہادت حزب بعث عراق كی طرف سے نہ تھی بلكہ یہ ايك بين الاقوامی سازش تھی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ روز شہيد آيت اللہ العظمی سيد محمد باقر الصدر كی 32 ویں برسی كی مناسبت سے عراقی شہر ناصریہ میں ايك تقريب منعقد ہوئی جس میں خطاب كرتے ہوئے عراقی صدر كے مشير خضير الخزاعی نے كہا آيت اللہ العظمی سيد محمد باقر صدر كی شہادت استعمار كی سازش تھی۔
انہوں نے مزيد كہا شہيد صدر ايك اسلامی تحريك كی رہبری كررہے تھے وہ انقلاب اسلامی ايران اور امام خمينی(رہ) كے سخت حاميوں میں سے تھے اسی لئے استعماری قوتوں نے ان كی شہادت كی سازشیں تيار كی اور اس پر عمل كرتے ہوئے انہیں شہيد كرديا گيا۔
واضح رہے اس وقت بھی عراقی حكومت اور ملت كے خلاف سازشیں كی جارہی ہیں جنہیں عقل اور ہوش كے ذريعے ختم كرنا ہوگا۔
982471
نظرات بینندگان
captcha