ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "arabi-press" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ آل سعود كے مخالفين نے اعلان كيا ہے یہ مظاہرے جمعہ كے دن ہوں گے جن میں سعودی عرب میں اصلاحات اور شيعہ شہريوں كے قتل عام میں ملوث حكام كے خلاف ہوں گے۔
اس مظاہرے كا نام "ركاوٹوں سے عبور" ركھا گيا ہے یہ مظاہرے عوامیہ تاروت كے جزيرے اور شيعہ نشين صوبہ قطيف میں منعقد ہوں گےاسی طرح گذشتہ روز سعودی عوام نے عوامیہ كے شہر میں دھرنا ديا اور اس منطقہ كے حاكم محمد الفہد كی برطرفی كا مطالبہ كيا كيونكہ یہ حاكم شيعہ جوانوں كے قتل عام میں ملوث ہے۔
982449