ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "lermf" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ فرانس كی مسلم يونين نے فرانس كے جزيرہ كرس كے شہر زيكشو میں مسجد نذر آتش كرنے كی شديد مذمت كی ہے۔
بيانیہ میں آيا ہے كہ گذشتہ سوموار كی شب اسلام دشمن اور نژاد پرست عوام نے زيكشو شہر كی مسجد پر حملہ كيا اور در و ديوار پر اسلام دشمن نعرے لكھے اور مسجد كو نذر آتش كرديا۔
اسی طرح مسلم يونين فرانس نے حكام سے مطالبہ كيا ہے كہ اس قسم كے اقدامات كو روكے اور اس حادثہ كے ذمہ دار افراد كو گرفتار كرے۔
982504