ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "المنار" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ حزب اللہ نے الجديد ٹی وی چينل كے كيمرہ مين علی شعبان كی شہادت پر اظہار افسوس كے ساتھ ساتھ لبنانی صحافيوں پر حملے كی شديد مذمت كی ہے۔
حزب اللہ نے اپنے بيانیہ میں كہا ہے كہ دہشت گردوں نے ان پر حملہ كيا ہے جو بہادری اور شجاعت كے ساتھ حوادث اور واقعات كو دكھاتے ہیں اور وہ كيمرہ مين شہيد ہوا جو اپنی تصاوير كے ذريعے عوام كو حقيقت دكھانا چاہتا تھا ۔
يادرہے كہ الجديد ٹی وی چينل كی ٹيم پر اس وقت شامی سرحد پر حملہ كيا گيا جب وہ فلم بنارہے تھے كہ نامعلوم افراد كے اس حملے میں كيمرہ مين علی شعبان شہيد اور دوسرے زخمی ہوگئے۔
982317