الخليل میں ہزاروں صیہونيوں نے مسجد ابراہيم پر حملہ كرديا

IQNA

الخليل میں ہزاروں صیہونيوں نے مسجد ابراہيم پر حملہ كرديا

23:15 - April 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2302215
بين الاقوامی گروپ: گذشتہ روز دس ہزار غاصب صیہونی آباد كاروں نے مسجد ابراہيم میں اجتماع كيا اور مصر كے فرعونوں كے ہاتھوں قوم یہود كی آزادی كی خوشی منائی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Palestine Info" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے عينی شاہدين كے مطابق صیہونی پورے مقبوضہ مغربی كنارے اور بيت المقدس سے بسوں كے قافلوں میں اس اجتماع میں شريك ہوئے۔ ہزاروں صیہونيوں نے سيكورٹی فورسز كے سایہ تلے مسجد ابراہيم كے صحن میں اجاميع منعقد كيا۔ غاصب فورسز نے طارق بن زيد اور سہلہ كے مناطق اور مسجد ابراہيم كی طرف آنے والے قديم شارع كو بھی بند كرديا تھا۔
واضح رہے كہ غاصب فورسز نے گذشتہ شب اعلان كيا تھا كہ مسجد ابراہيم میں دو دن مسلمان داخل نہیں ہوسكتے۔
شہر جنين میں بھی گذشتہ روز دسيوں آباد كاروں نے اس شہر كے جنوبی علاقوں پر حملہ كركے داخلی راستوں كو بند كرديا اور وہاں سے گذرنے والے فلسطينيوں كی توہين كی اور انہیں وہاں سے گذرنے سے منع كرديا۔
982397
نظرات بینندگان
captcha