سپين كی فٹبال ٹيم رائل میڈریڈ نے مسلمانوں كے احترام میں اپنا لوگو تبديل كرديا

IQNA

سپين كی فٹبال ٹيم رائل میڈریڈ نے مسلمانوں كے احترام میں اپنا لوگو تبديل كرديا

21:38 - April 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2303029
بين الاقوامی گروپ: سپين كی فٹبال ٹيم رائل میڈریڈ نے اعلان كيا ہے كہ اپنے مسلمان شائقين كے احترام میں ٹيم كے لوگو میں تبديلی كردی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "sonhaber" نيوز سائٹ سے نقل كيا ہے يورپ كی بہترين فٹبال ٹيم كے حكام نے بتايا كہ اپنے مسلمان شائقين كے احترام میں اپنی ٹيم كا سو سالہ لوگو تبديل كر كے لوگو كے اوپر موجود صليب كے نشان كو تبديل كررہے ہیں۔
سپين كے ذرائع ابلاغ كی رپورٹ كے مطابق رائل میڈریڈ كے حكام نے بتايا كہ اپنے بے شمار مسلمان شائقين كی وجہ سے یہ تبديلی كی ہے كيونكہ یہ صليب كی علامات كبھی كبھی ہمارے شائقين میں غلط فہمی كا سبب بنتی تھی۔
يادرہے كہ اس سے پہلے معروف فٹبال ٹيم بارسلونا نے بھی مسلمان شائقين كے احترام میں اپنے لوگو سے صليب كی علامت كو تبديل كرديا تھا۔
983287
نظرات بینندگان
captcha