ہندوستان میں وحدت اور بيداری اسلامی كے موضوع پر سيمينار

IQNA

ہندوستان میں وحدت اور بيداری اسلامی كے موضوع پر سيمينار

22:15 - April 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2303034
فكر و نظر گروپ: وحدت اور بيداری اسلامی كےموضوع پر گيارہ اپريل كو سيمينار ہورہا ہے یہ سيمينار مسلم يونائٹد كی طرف سے رياست اتر پرديش كے شہر لكھنو گاندی ہال میں منعقد ہوگا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق مسلمانوں میں وحدت كے فروغ اور بيداری اسلامی سے آشنائی كيلئے گيارہ اپريل كو ايك سيمينار كا انعقاد ہورہا ہے جس كا موضوع وحدت اور بيداری اسلامی ہوگا اس میں ہندوستان شيعہ اور سنی سكالرز شركت كریں گے۔
اس رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں ہندوستان كے شيعہ سكالرز حجۃ الاسلام صادق ،بيداری اسلامی اور سلمان ندوی، مسلمانوں كی اقتصادی حالت كے موضوع پر گفتگو كریں گے اس كے علاوہ اسلام میں اتحاد، ميراث اسلامی كی حفاظت اور مسلمانوں كی ذمہ دارياں وغيرہ كے موضوعات پر گفتگو كی جائے گی۔
982794
نظرات بینندگان
captcha