پاكستان میں ايرانی ثقافت اور آرٹ كی نمائش

IQNA

پاكستان میں ايرانی ثقافت اور آرٹ كی نمائش

22:14 - April 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2303040
ثقافت اور آرٹ گروپ: پاكستان كے تاريخی شہر لاہور میں خانہ فرہنگ ايران كے زير اہتمام ثقافت اور آرٹ كے موضوع پر نمائش كا انعقاد كيا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن ؛ پاكستان پيپلز پارٹی كے ثقافتی ونگ كے صدر مرغوب نقوی نے خانہ فرہنگ ايران كے سربراہ جناب عباس فاموری سے لاہور میں ملاقات كی۔ اس ملاقات میں پاكستان اور ايران كے درميان آرٹ اور ثقافت پر بات چيت كی گئی ۔
مرغوب نقوی نے اس ملاقات میں گفتگو كرتے ہوئے كہا ايران اور پاكستان كے مذہبی اور ثقافتی تعلقات كے فروغ كی نمائش كيلئے خانہ فرہنگ ايران كی خدمات اور حمايت ضروری ہے اس طرح كی نمائش سے يقينا دونوں اسلامی ملكوں كے درميان تعلقات میں فروغ حاصل ہوگا۔
جناب عباس فاموری دونوں ممالك كے روابط میں فروغ كی اہميت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ خانہ فرہنگ ايران آئندہ ماہ لاہور میں منعقد ہونے والی ايران كی صنعتی تجارتی نمائش میں شركت كرے گا۔
982926
نظرات بینندگان
captcha