فرانس كے مسلمان پوری دنيا میں قرآن كريم تقسيم كریں گے

IQNA

فرانس كے مسلمان پوری دنيا میں قرآن كريم تقسيم كریں گے

22:13 - April 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2303058
بين الاقوامی گروپ: فرانس كے "سہم النور" اسلامی فاؤنڈيشن نے اعلان كيا ہے كہ یہ فاؤنڈيشن پوری دنيا میں قرآن كريم كے نسخے تقسيم كرے گی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "sahmalnour" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ سہم النور فاؤنڈيشن نے اپيل كی ہے كہ قرائت اور كلام الٰہی كی تفہيم تمام شہريوں كا حق ہے۔ اس لئے یہ فاؤنڈيشن قرآن كريم كے مختلف زبانوں كے نسخوں كو تمام شہريوں میں تقسيم كرے گی تاكہ لوگ اللہ كے كلام كی تلاوت كرسكیں۔
انہوں نے تاكيد كی ہے كہ سہم النور فاؤنڈيشن فرانس كی اسلامی تنظيموں كی يونين اور مسلمانوں كے مالی تعاون سے كوشش كرے گی كہ دنيا كے مختلف مناطق میں ہر ايك شہری كيلئے ايك قرآن كريم كا نسخہ تقسيم كرے۔
اس كے ساتھ فاؤنڈيشن كے تمام مسلمانوں سے اپيل كی ہے كہ اس كار خير میں ان كی مالی امداد كی جائے۔
983425
نظرات بینندگان
captcha