قزاقستان كے مسلمانوں كی طرف سے لفظ "اللہ جل جلالہ" كے نام پر ہونے والی بے حرمتی كی مذمت

IQNA

قزاقستان كے مسلمانوں كی طرف سے لفظ "اللہ جل جلالہ" كے نام پر ہونے والی بے حرمتی كی مذمت

22:13 - April 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2303063
بين الاقوامی گروپ: شراب بنانے والی كمپنی كی طرف سے شراب كی بوتلوں پر "اللہ" كا نام درج كرنے پر قزاقستان كے مسلمانوں نے سخت احتجاج كيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Time Live" سے نقل كيا ہے كہ "semey" شہر كے امام مسجد نے ايك ٹی وی چينل سے گفتگو كرتے ہوئے اس اقدام كی شديد مذمت كی اور كہا شراب كمپنی اس بے حرمتی پر معافی مانگے۔
اسلام نے شراب پينے كو حرام قرار ديا ہے حالانكہ اس كمپنی نے مسلمانوں كے جذبات سے كھيلتے ہوئے شراب كی بوتلوں پر اللہ كا نام درج كرديا ہے جو كہ حرام كام ہے۔
مسلمانوں كے احتجاج كی وجہ سے حكومت نے اس كمپنی كی تمام مشروبات كو سپر سٹورز سے جمع كرليا ہے۔
983602
نظرات بینندگان
captcha