كزان كی بين الاقوامی نمائش میں اسلامی كتب كی شموليت

IQNA

كزان كی بين الاقوامی نمائش میں اسلامی كتب كی شموليت

22:18 - April 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2303384
ثقافت و آرٹ گروپ:جمہوریہ تاتارستان میں منعقد ہونے والی بين الاقوامی "حلال كزان نمائش 2012ء" جو 19 مئی سے شروع ہورہی ہے ، میں اسلامی كتب بھی شامل كی جائیں گی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے رپورٹ دی ہے كہ بين الاقوامی كزان حلال نمائش كی آرگنائزنگ كمیٹی نے بتايا كہ تاتارستان كے دارالحكومت كزان كی نمائش كے مركز میں یہ بين الاقوامی نمائش 19 مئی 2012ء كو منعقد ہوگی۔
واضح رہے كہ اس نمائش میں قرآن كريم، تفسير، قرآن شناسی، آسمانی مقدس كتب، تاريخ سياست، اسلام كے اخلاقی اصول، ايمان اور اسلام و اديان اور اسلامی نگاہ میں تربيت وغيرہ جيسے موضوعات پر كتابیں اس نمائش میں موجود ہوں گی۔
983248
نظرات بینندگان
captcha