ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق فلسطين آئر لينڈ الائنس كے ركن ڈيوڈ موريسن نے ايكنا كے نمائندہ سے گفتگو كرتے ہوئے كہا گذشتہ سالوں سے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والے اسرائيلی جرائم كے سبب رائے عامہ صیہونی حكومت كی دہشت گرد سرگرميوں سے واقف ہوئے ہیں اس لئے عوام اسرائيلی حكومت سے بہت متنفر ہے حتی كہ مغربی ذرائع ابلاغ بھی اسرائيلی جرائم كی اخبار شائع كرنے پر مجبور ہیں۔
2006ء میں لبنان پر حملہ ، 2008ء میں غزہ پر حملہ اور 2009ء میں امدادی كشتی پر حملے كی وجہ سے اور 2010ء میں تركی كے 9 شہريوں كے مارے جانے كی خبریں صیہونی جنايت كی علامت ہیں۔
ڈيوڈ موريسن نے مزيد كہا عرب سرزمين پر بيداری اسلامی كی وجہ مصر اور تيونس كی حكومتوں كے سقوط كی وجہ سے اسرائيلی حكومت كو شديد نقصان پہنچا ہے۔
983544