ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق شہر "خجند" میں ايرنی كلچرل سينٹر كی كوششوں سے منعقد كی گئی اس ملاقات كےدوارن "سغد" كے ڈپٹی گورنر نے ايرانيوں كو نوروز كی مناسبت سے مبارك باد پيش كرتے ہوئے تاجكستان میں رونما ہونے والی خانہ جنگی كے دوران وقت كے ايرانی سفير "شبستری" كی بے لوث كوششوں پر شكریہ ادا كيا ہے اسی طرح تاجكستان میں قيديوں كے تبادلے اور امن و امان كی بحالی كے دوران ان كی خدمات كو سراہتے ہوئے واضح كيا ہے كہ تاجك عوام كی مدد كے لیے كس طرح انہوں نے اپنی جان كو خطروں میں ڈالا تھا ۔
انہوں نے ايران كی علمی پيشرفت اور ٹيكنالوجی كے علاوہ جديد علوم تك رسائی كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايران اور تاجكستان كے درميان تعلقات صرف سياسی اور اقتصادی شعبوں تك محدود نہیں ہیں بلكہ یہ تاريخی تعلقات ان سے كئی زيادہ گہرے اور مستحكم ہیں ۔
981495