كربلا ؛ قرآن كريم کے بین الاقوامی تعلیمی كورس كا اختتام

IQNA

كربلا ؛ قرآن كريم کے بین الاقوامی تعلیمی كورس كا اختتام

23:57 - April 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2303789
بين الاقوامی گروپ : کربلا میں منعقد ہونے والا فاطمہ زہرا﴿ع﴾ قرآنی کورس جس میں مختلف مالك سے تعلق ركھنے والی طالبات نے شركت کی ہے ١۲اپریل بروز جمعرات اپنے اختتام كو پہنچا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق حرم امام حسين ﴿ع﴾ سے منسلك دارالقرآن الكریم كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس كورس میں ١۸ ممالك سے تعلق ركھنے والی ۲۰ طالبات نے شركت كی ہے ۔
واضح رہے كہ قرٲت قرآن كريم اور حفظ كے احكام پر مشتمل یہ كورس "فاطمہ رہرا﴿ع﴾" كے عنوان سے منعقد كيا گيا ہے ۔ جبكہ اس كورس پر نظارت كے لیے ممتاز قرآنی شخصيات اور ماہرين سے استفادہ كيا گياہے۔
قابل ذكر ہے كہ اس كورس میں شركت كرنے والی طالبات كا تعلق تيونس ، كوموروس جزائر ، نائيجيريا ، يوگينڈا ، تركی ، انڈونيشيا ، ملائيشيا ، ہندوستان ، پاكستان ، تاجكستان ، افغانستان ، بنگلا ديش وغيرہ سے تھا۔
984621
نظرات بینندگان
captcha