ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے لبنان سےشائع ہونے والے اخبار "الانتقاد" سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ عيسی قاسم نے گذشتہ روز نماز جمعہ كے خطبوں میں حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ تشدد بند كيا جائے اور عوام كے مطالبات آيت للہ عيسی قاسم نے لوگوں كی اپنے حقوق كيلئے پر امن تحريك كی حمايت كا اعلان كيا اور مزيد كہا كہ حكومت گرفتار لوگوں مخصوصا حسن المشيمع اور عبدالہادی الخواجہ كی جسمانی حالت كی ذمہ دار ہے۔
انہوں نے كہا بحرين میں پر تشدد اقدامات سے حالات مزيد خراب ہوں گے۔ بحرينی شيعوں كے رہبر نے كہا ملت بحرين كی پر امن جدوجہد قابل قدر ہے جس كی وجہ سے حكومت اور اس كے اتحاديوں كو بند گلی میں دھكيل ديا ہے۔
شيخ عيسی قاسم نے حكومتی ذرائع ابلاغ پر تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ ذرائع ابلاغ آج كل حلال اور حرام ، جھوٹ اور سچ كے درميان كوئی فرق نہیں كررہے ہیں اور انقلاب كی حقيقت اور بحرين میں ہونے والے واقعات كو چھپا رہے ہیں۔
985127