انقلاب بحرين كی حمايت میں عراقی عوام كا مظاہرہ

IQNA

انقلاب بحرين كی حمايت میں عراقی عوام كا مظاہرہ

23:25 - April 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2304624
بين الاقوامی گروپ: عراق كے صوبہ بصرہ میں گذشتہ روز انقلاب بحرين كی حمايت میں عراقی عوام نے مظاہرہ كيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "alhadathnews" سے نقل كيا ہے كہ اس مظاہرے میں شريك عوام نے انقلاب بحرين كی حمايت اور بحرينی حكومت كے ظالم اقدامات كے روكنے كا مطالبہ كيا ۔ ملت بحرين جو جائز حقوق كا مطالبہ كررہے ہیں انہیں كچلنے كے اقدام كی مذمت كی ہے۔ مظاہرے میں قبائل كے سرداروں اور خواتين كی بڑی تعداد نے شركت كی۔
يادرہے كہ آل خليفہ كی سيكورٹی فورسز كے بحرينی عوام پر مظالم جاری ہیں گذشتہ روز شہيد احمد اسماعيل كی تشييع جنازہ كے دوران بھی سيكورٹی فورسز نے ملت بحرين پر حملہ كيا تھا۔
984931
نظرات بینندگان
captcha