مسجد الاقصی كے البراق صحن میں یہودی ميوزيم كی تعمير كے منصوبے كا انكشاف

IQNA

مسجد الاقصی كے البراق صحن میں یہودی ميوزيم كی تعمير كے منصوبے كا انكشاف

23:25 - April 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2304625
بين الاقوامی گروپ: القدس بين الاقوامی انسٹی ٹيوٹ نے مسجد الاقصی كے البراق صحن میں یہودی ميوزيم كی تعمير كے منصوبے كا انكشاف كيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Palestine Info" سے نقل كيا ہے كہ بيروت میں واقع القدس بين الاقوامی انسٹی ٹيوٹ نے ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں انہوں نے انكشاف كيا ہے كہ صیہونی غاصب حكومت كا ارادہ ہے البراق صحن كے 3 ہزار مربع میٹر زمين كو یہودی ميوزيم بنانے كيلئے غصب كرليا ہے۔
القدس بين الاقوامی انسٹی ٹيوٹ نے تاكيد كی ہے كہ صیہونی اگر تمام اسلامی خصوصيات اور علامات ہٹا كر یہودی علامتیں بھی لگادیں تب بھی بيت المقدس كی حقيقت باقی رہے گی۔ انہوں نے اسلامی دنيا سے مطالبہ كيا ہے كہ بيت المقدس كی یہودی سازی كے اسرائيلی منصوبے كو روكیں ۔
985035
نظرات بینندگان
captcha