كويت میں غير ملكی سفارت خانوں میں شراب كی فروخت پر تنازعہ

IQNA

كويت میں غير ملكی سفارت خانوں میں شراب كی فروخت پر تنازعہ

23:27 - April 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2304631
بين الاقوامی گروپ: كويتی پارليمنٹ میں غير ملكی سفارت خانوں میں شراب كی فروخت سے پيدا ہونے والے تنازعہ پر بحث و تمحيص كا آغاز كرديا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "مڈل ايسٹ آن لائن" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ كويتی پارليمنٹ گذشتہ حكومت كی كرپشن كا معاملہ دوبارہ پيش كرديا ہے۔
پارليمنٹ كے نمائندہ مسلم البراك نے كويت كے موجودہ وزير خارجہ صباح خالد الصباح كو كہا ہے كہ دو ہفتے كے اندر غير ملكی كرپشن كے مسئلہ كی توضيح دی جائے ورنہ اس مسئلے كو ہم پارليمنٹ میں اٹھائیں گے۔
البراك نے محمد ہايف جو كويتی پارليمنٹ اسلامك بلاك كے نمائندے ہیں سے كہا كہ وزارت خارجہ نے بعض غريب ممالك كے سفارت خانوں كو اجازت دی ہے كہ اپنے ملك سے شراب ليكر آئیں اور اپنے مالی اخراجات كو پورا كرنے كيلئے یہاں فروخت كردیں۔ كويتی پارليمنٹ نے اس معاملے كی تحقيقات كيلئے متعدد كمیٹياں بنادی ہیں۔
984925
نظرات بینندگان
captcha