ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Palestine info" سے نقل كيا ہے یہ دھرنا روسی جوانوں كی تنظيموں كے تعاون سے فلسطينی قيديوں كے دن كی مناسبت سے ماسكو شہر كے ايك چوك میں ديا گيا ۔
روسی جوانوں نے اپنے بيانیہ میں اعلان كيا ہے كہ یہ دن اُن بہادر قيديوں كی حمايت میں ہے جنہوں نے اپنی آزادی كو، اپنی سرزمين ، اپنی اولاد اور شريفانہ زندگی كيلئے قربان كرديا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا یہ دن اُن مظلوم قيديوں كی ياد میں ہے جو صیہونی جيلوں میں بدترين ظلم برداشت كررہے ہیں۔
فلسطين كے مظلوم عوام عالمی برادری سے مطالبہ كرتے ہیں كہ صیہونی حكومت كے وحشيانہ اور ظالمانہ اقدامات كو روكا جائے۔
986270