ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Palestine info" سے نقل كيا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سفيروں نے كہا ہے كہ اسلامی ممالك كے درميان آزاد تجارت سے ممالك كے درميان لين دين میں اضافہ اور نجی شعبہ كو فروغ حاصل ہوگا۔
او آئی سی كے سفيروں نے سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ دنيا اس وقت مختلف چيلنجز كا شكار ہے جن میں غربت، بھوك، اقتصادی بحران اور قدرتی آفات ہیں۔ اسلامی دنيا بھی ان چيلنجز سے محفوظ نہیں ہے ان چيلنجز سے نمٹنے كيلئے اسلامی ممالك كے درميان آزاد تجارت ہونی چاہئے۔
اسلامی تعاون تنظيم كے سفيروں كا یہ سيمينار پاكستانی وزارت خارجہ ، چيمبر آف كامرس لاہور اور اسلامی تعاون تنظيم كے ركن ممالك كے چيمبر آف كامرس كے تعاون سے منعقد كيا گيا ہے اس میں تنظيم كے 57 ركن ممالك نے پہلی بار شركت كی ہے۔
986078