ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی(ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اصغر صابری نے ايرانی كلچرل سنٹر كی طرف سے قازقستان میں ہونے والی سرگرميوں كے بارے میں تفصيل بتاتے ہوئے كہا ايرانی ثقافت اور تمدن كے تعارف كيلئے كلچرل سنٹر نے متعدد كانفرنسز كا انعقاد كيا ہے جس میں فارابی كی ميراث، عصر حاضر میں ثقافتوں كے درميان گفتگو اور فردوسی كانفرنس شامل ہیں۔
انہوں نے كہا كہ قازقستان كے لوگ ايران اور فارسی زبان سے تاريخی تعلق كی وجہ سے خاص لگاؤ ركھتے ہیں قازقستان كے كتابخانوں میں بہت بڑی تعداد میں فارسی خطی نسخے موجود ہیں جن كے بارے میں یہ نمائش ہورہی ہے ۔
987668