متحدہ عرب امارات كے ايك عيسائی كے پاس ہاتھ سے لكھا چھوٹا قرآن

IQNA

متحدہ عرب امارات كے ايك عيسائی كے پاس ہاتھ سے لكھا چھوٹا قرآن

20:32 - April 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2307078
بين الاقوامی گروپ: متحدہ عرب امارات كے عيسائی شہری نے بتايا كہ اس كے پاس بہت چھوٹا ہاتھ سے لكھا قرآن موجود ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "emaratalyoum" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ یہ قرآن 300 سال پرانا ہے اس كی لمبائی 1.5 سينٹی میٹر اور چوڑائی 0.8سينٹی میٹر ہے۔قرآن كريم كا یہ خطی نسخہ كامل نہیں ہے بلكہ چھوٹے حجم كی وجہ سے اس كے كچھ ورق گم ہوگئے ہیں۔
ابو ظہبی كے اس اردنی نژاد عيسائی نے بتايا كہ یہ قرآن كريم كا یہ نسخہ مسجد الاقصی كے قريب سے ملا تھا اور مجھے ميرے دادا كی طرف سے وراثت میں ملا ہے اور اسے میں اپنے ساتھ امارات لے آيا ہوں تاكہ اس كی حفاظت كرسكوں۔
اس نے بتايا كہ 1998ء میں سعودی عرب كے قرآن كی اشاعت كرنے والے ادارے ملك فہدكو بتايا تھا۔ اس ادارے نے یہ قرآن تيس لاكھ ريال میں خريدنے كی پيش كش كی تھی جسے میں نے قبول نہیں كيا۔
987659
نظرات بینندگان
captcha