جرمنی ؛ اصول اخلاقی بورڈ نے پہلی مرتبہ مسلمان ركنيت قبول كر لی

IQNA

جرمنی ؛ اصول اخلاقی بورڈ نے پہلی مرتبہ مسلمان ركنيت قبول كر لی

23:57 - April 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2307149
بين الاقوامی گروپ : جرمنی كے اصول اخلاقی بورڈ نے پہلی مرتبہ "يوہينس " يونيورسٹی كے ايجوكيشن بورڈ سے وابستہ ايك مسلمان كی ركنيت قبول كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «dunyabulteni»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "يوہينس" يونيورسٹی كے ايجوكيشنل بورڈ كے ركن اور يونيورسٹی میں شعبہ تاريخ اور فلسفہ اخلاق كے ترك نزاد مسلمان استاد كو جرمنی وفاقی پارليمنٹ كی جانب سے اصول اخلاقی بورڈ کی ركينت دی گئی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ جرمن حكومت كے ساتھ قانونی اور سماجی ميدانوں میں مشاورت كے لیے قائم ۲٦رکنی كمیٹی كی ركنيت كے ذريعے ايلھان ايلكليچ كو اس ملك میں مسلمانوں كی آواز عوام كے گوش گزار كرنے كا ایک سنہری موقع ملے گا۔
واضح رہے كہ پہلی دفعہ جرمن حكومت كی جانب سے كسی مسلمان كو اس بورڈ میں ركنيت كے لیے منتخب كيا گيا ہے ۔
987582
نظرات بینندگان
captcha