برونائی ؛ حفظ قرآن مقابلوں كا آخری مرحلہ رمضان المبارك میں منعقد كيا جائے گا

IQNA

برونائی ؛ حفظ قرآن مقابلوں كا آخری مرحلہ رمضان المبارك میں منعقد كيا جائے گا

23:56 - April 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2307150
بين الاقوامی گروپ : حفظ و تفسير قرآن مقابلوں كا آخری مرحلہ رمضان كے مہينے میں منعقد كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) اطلاع رساں ويب سائیٹ «Brunei Times»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان مقابلوں كا ابتدائی مرحلہ ۱۳۴ افراد كی شركت كے ہمراہ ١۲ اور ١۴ اپریل كو برونائی میں منعقد كيا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ مقدماتی مرحلے میں مطلوبہ نمبر حاصل كرنے والے اميدوار سمی فائنل مرحلے تك رسائی حاصل كریں گے اور اس مرحلے میں كامياب ہونے والے شركاء رمضان كے مہينے میں منعقد ہونے والے فائنل مقابلوں میں حصہ لے سكیں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ مقابلے چار مختلف گروپوں میں منعقد كیے جائیں گے ، پہلا گروپ ۱۰ سال سے كم عمر كے بچوں پر مشتمل ہے جو سورہ انشقاق سے سورہ شمس اور ضحی سے سورہ ناس تك حفظ اسی طرح سورہ مطففين اور علق كی تفسير كے حوالے سے باہم مقابلے كریں گے ، اس كے علاوہ تيسرا گروپ ۱۵ سال سے كم عمر كے بچوں پر مشتمل ہے جبكہ تيسرے اور چوتھے گروپ میں عمر كی كوئی قيد نہیں لگائی گئی ہے ۔
987239
نظرات بینندگان
captcha