مراكش ؛"مغربی عرب ممالك میں تعليمی منصوبہ بندی" كے عنوان سے نشست كا آغاز

IQNA

مراكش ؛"مغربی عرب ممالك میں تعليمی منصوبہ بندی" كے عنوان سے نشست كا آغاز

23:57 - April 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2307152
بين الاقوامی گروپ :١٦اپریل كو مراكش كے دارالحكومت "رباط " میں "مغربی عرب ممالك میں تعليمی منصوبہ بندی" كے عنوان سے علمی نشست كا آغازكيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ISESCO»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ١۷ اپریل كو اختتام پزير ہونے والے یہ علاقائی كانفرنس اسلامی ثقافت و علوم آرگنائزيشن (آيسسكو)،مغربی عرب ممالك میں يونيسكو كے دفتر اور مراكش كی وزارت تعليم سے وابستہ مركز برائے تعليمی ترقی اور منصوبہ بندی كی كوششوں سے منعقد كی جا رہی ہے ۔
اس دو روزہ كانفرنس كے دوران اسلامی ممالك من جملہ ؛ مراكش ، تيونس ، الجزائر اور موريطانیہ سے شركت كرنے والے ماہرین درسی كتابوں كی تنظيم نو ، طلباء كی تعليمی نشونما كے لیے بہتر منصوبہ بندی ، مغربی عرب ممالك كے تعليمی نظام كو درپيش مشكلات كا جائزہ ، ماہر اساتذہ كے ثقافتی ، سماجی اور تربيتی امور پر تعليمی منصوبہ بندی كی تأثير جيسے موضوعات كو زير بحث لايا جائے گا ۔
987531
نظرات بینندگان
captcha