ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ۲۴اپريل كو ہندوستانی رياست "اترپرديش" كے شہر "لكھنؤ" میں واقع "مؤمل" ثقافتی اور تعليمی سينٹر میں مقامی وقت كے مطابق شام ۵ بجے سےاذان مغرب تك ايام فاطمیہ ﴿ع﴾ كی مناسبت سے ايك نشست كے دوران سيدہ زہرا﴿ع﴾ كی سيرت اور حالات زندگی كا جائزہ ليا جائے گا ۔
اس رپورٹ كے مطابق اس علمی نشست كے دوران "مؤمل" سينٹر كے پرنسپل حجت الاسلام و المسلين "موسی رضا يوسفی" اور جامعة المصطفی ﴿ص﴾ العالمیہ كے فارغ التحصيل طالب علم حجت الاسلام والمسلمين "سيد ضيغم رضوی" علماء ، مفكرين اور طللباء كے علاوہ شہريوں كی موجودگی میں سيدہ زہرا﴿ع﴾ كی سيرت پر روشنی ڈالیں گے ۔
قابل ذكرہے كہ اسی مناسبت سے نشست كے اختتام پر حاضرين مجلس ، نوحہ خوانی اور ماتم داری كا اہتمام بھی كریں گے ۔
988451