مزاحمت كے قيام كا اصلی ہدف اسرائيلی حملوں كا بھرپور جواب دينا تھا

IQNA

مزاحمت كے قيام كا اصلی ہدف اسرائيلی حملوں كا بھرپور جواب دينا تھا

23:05 - April 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2307910
بين الاقوامی گروپ : لبنان كی تحريك "امل" كی صدارتی انتظامیہ كے ركن نے تاكيد كی ہے كہ امام موسی صدر نے جس مزاحمت كی بنياد ركھی تھی اس كا ہدف غاصب اسرائيلی حكومت كی دراندازيوں كا بھرپور جواب دينا تھا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ lebanonfiles، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنان كی تحريك "امل" كی صدارتی انتظامیہ كے ركن "خليل حمدان" نے جنوبی لبنان كے علاقے "المروانية" میں منعقدہ پروگرام میں اپنے خطاب كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ مزاحمت كا منصوبہ ، جس كی پہلی شمع سيد موسی صدر نے روشن كی تھی ، درحقيقت اسرائيلی حملوں كا ايك ايسا جواب تھا جس نے لبنانی عوام كو دو راہے پر لا كر كھڑا كر ديا كہ يا تو اسرائيلی حملوں كی قربانی بن جائیں يا قابض فوج كے ساتھ جنگ كرتے ہوئے شہادت كے رتبہ پر فائز ہو جائیں اور ہم لبنانيوں نے اپنے لیے صرف شہادت كا انتخاب كيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ مزاحمت پر قائم لبنان كی اصل قدرت سے غلفت اسرئيل كو اپنے ناپاك عزائم کی تکمیل كا موقع فراہم كرے گی ۔
987723
نظرات بینندگان
captcha