امريكی تسلط كے سامنے مزاحمت كرنا آسمانی اديان كی تعليمات كےساتھ مكمل ہم آہنگی ركھتا ہے

IQNA

امريكی تسلط كے سامنے مزاحمت كرنا آسمانی اديان كی تعليمات كےساتھ مكمل ہم آہنگی ركھتا ہے

23:05 - April 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2307911
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل نے زور ديا ہے كہ امريكی يا غير امريكی تسلط كے سامنے مزاحمت يا ہر قسم كے قبضے اور حملے كا مقابلہ كرنا تمام آسمانی اديان ، شريعتوں اور انسانی اقدار اور اخلاق كے ساتھ مكمل ہم آہنگی ركھتا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے لبنان سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "السفير" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصر اللہ نے "روسيا اليوم" چينل میں ويكليكس ويب سائیٹ كے بانی "جولين آسينج" كے ساتھ گفتگو كے دوران مزاكرات كے لیے شام كے مخالفين كی عدم آمادگی كی جانب اشارہ كرتے ہوئے زور ديا ہے كہ حزب اللہ نے شام كے بعض مخالفين كو حكومت كے ساتھ مزاكرات پر آمادہ كرنے كے لیےرابطہ كيا ہے ليكن ان لوگوں نے قبول نہیں كيا ۔
سيد حسن نصر اللہ نے اس بيان كے ساتھ كہ بشار الاسد كی حكومت مزاحمت اور پائيداری كی طرفدار ہونے كے ساتھ ساتھ فلسطين اور لبنان میں جاری مزاحمت كی مكمل حمايت كرتی ہے خيال ظاہر كيا ہے كہ شام كے مخالفين گفتگو كے لیے آمادہ نہیں ہیں اور نہ ہی حكومتی اصلاحی ايجنڈے كو قبول كرتے ہیں بلكہ ان كا مقصد صرف اور صرف حكومت كو سرنگو كرنا ہے ۔
988399
نظرات بینندگان
captcha