اسلامی تعاون تنظيم نے سیٹلائٹ ٹی وی چلانے كی تجويز دی ہے

IQNA

اسلامی تعاون تنظيم نے سیٹلائٹ ٹی وی چلانے كی تجويز دی ہے

23:41 - April 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2307919
بين الاقوامی گروپ: اسلامی تعاون تنظيم كی 9 ویں وزراء اطلاعات كی كانفرنس میں شركت كرنے والوں نے سیٹلائٹ چينل چلانے كی تجويز دی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "infosgabon" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ جمہوریہ گيبون كے دارالحكومت لبرويل میں اسلامی تعاون تنظيم كے زير اہتمام اسلامی ممالك كے وزراء اطلاعات كی كانفرنس میں مندوبين نے او آئی سی كے سیٹلائٹ چينل كا مطالبہ كيا ہے۔ انہوں نے كہا كہ دنيا میں ہونے والی تبديليوں كا یہ تقاضا ہے كہ ان كا اپنا سیٹلائٹ چينل ہونا چاہئے۔
عصام سليمی الشانتی نے اسلامی تعاون تنظيم كے ركن اسلامی ممالك كے صحافيوں كی يونين بنانے كی بھی تجويز دی ہے۔اس يونين كی وجہ سے مسلمان ممالك كی صحافی برادری آپس میں بہتر رابطہ برقرار ركھ سكیں گے۔
988656
نظرات بینندگان
captcha