ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی( ايكنا) نے "Palestine Info" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ ان بين الاقوامی تنظيموں نے گذشتہ روز صیہونی حكومت كی جيلوں میں بند فلسطينی اسراء كی حمايت كا اعلان كيا ہے ۔
320 غير حكومتی تنظيموں نے پوری دنيا میں فلسطينی قيديوں جنہوں نے اسرائيلی مظالم كے خلاف بھوك ہڑتال كرركھی ہے، كی حمايت كا اعلان كيا ہے۔ بين الاقوامی تنظيموں نے كہا ہے كہ ظالمانہ قوانين كے ذريعے صیہونی حكومت پر دباؤ ڈالیں گے تاكہ فلسطينی قيديوں كی مدد كی جاسكے۔
واضح رہے كہ اس وقت 1600 فلسطينی اسرائيل جيلوں میں قيد ہیں جہاں اسرائيلی ظالمانہ قوانين كے ذريعے انہیں كچلا جارہا ہے ۔
988937