الجزيرہ نيوز چينل كے مشرق وسطی میں كالے كرتوت

IQNA

الجزيرہ نيوز چينل كے مشرق وسطی میں كالے كرتوت

21:01 - April 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2308186
بين الاقوامی گروپ: 1996ء میں الجزيرہ چينل كا افتتاح ہوا اور جلد ہی اسامہ بن لادن كی ویڈيوز اور خبری تجزيوں كی وجہ سے معروف ہوگيا اور اس كی شہرت میں مقبوضہ بيت المقدس كی خبروں نے اضافہ كرديا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق مشرق وسطی اور عرب ممالك میں اسلامی بيداری كی تحريویں میں اس نيوز چينل كا كردار مشكوك رہا تھا۔ اس كی بنيادی وجہ اس نيوز چينل كے مالك يعنی امير قطر كا نيوز چينل كی سياست میں دخالت ہے۔ مخصوصاً شام میں مظاہروں كے آغاز سے ہی الجزيرہ دہشت گردوں كا ترجمان كہلانے لگا۔ فقط انہی خبروں كو نشر كيا جانے لگا جو امير قطر اور اتحادی ممالك كے نفع میں تھی بلكہ شام اور بحرين كے بارے میں جعلی خبریں نشر كرنا شروع كردیں۔ جس كی وجہ سے بہت سارے صحافی جو اس نيوز چينل سے وابستہ تھے انہوں نے اسے چھوڑ ديا۔ كيونكہ امير قطر اور سعودی عرب كا بادشاہ شام كے صدر بشار اسد كے مخالفين میں سے ہیں۔
علی ہاشم جو الجزيرہ چينل سے وابستہ تھے، ان كا كہنا ہے كہ شام اور بحرين كے بارے میں نشر ہونے والی تصاوير اور ویڈيوز جعلی اور خود ساختہ ہیں۔ علی ہاشم نے مزيد بتايا كہ مارچ 2011ء سے ہی مسلح گروپ لبنانی سرحد سے شام میں داخل ہوچكے تھے يعنی پہلے دن ہی سے اس بغاوت كا آغاز مسلحانہ تھا۔ جس كی عرب ممالك اور مغربی ملك حمايت كررہے تھے اور الجزيرہ نيوز چينل اس تمام سازش كے پروپيگنڈہ میں مركزی كردار ادا كررہا تھا۔
988960
نظرات بینندگان
captcha