اردن كا مسقبل ، اصلاح يا انقلاب !

IQNA

اردن كا مسقبل ، اصلاح يا انقلاب !

23:51 - April 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2308233
بين الاقوامی گروپ : اردن كے وزير اعظم "عون الخصاونہ" نے اس ہفتے كے دوران انتخابات کے حوالے سے نئے قانون کا اعلان كيا ہے ،جس پر آئندہ ہونے والے پارليمانی اجلاس میں بحث كی جائے گی ۔ سياسی جماعتوں نے اس مسودے پر شدید ردعمل كا اظہار كرتے ہوئے فورا اس کی مخالفت میں مذمتی بیانات جاری کیے ہیں جبكہ كچھ جماعتوں نے انتخابات كے بائيكاٹ كی دھكمی بھی دی ہے جو انتخاباتی مہم پر منفی اثرات مرتب كر سكتی ہے ۔
سياسيت میں فعاليت كرنے والی كچھ اردنی شخصيات نے نئے قانون كے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شركت كا فيصلہ كيا ہے البتہ اس خطے میں اسلامی بيداری كے آغاز سے ہی اردن كی سرحدوں پر بدامنی اور تشدد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اس صورت حال کے پیش نظر اردنيوں نے انقلاب كی جگہ ملك میں اصلاحات كے راستے كا انتخاب كيا ہے ۔
اب آيا حالات میں تبديلی آئے گی يا نہیں ؟ اس بات كا جواب اردن كے بادشاہی نظام میں اصلاحات كی كاميابی سے وابستہ ہے اور نيا انتخاباتی قانون بھی اسی معمے کے حل كی ايك كڑی ہے ۔
988141
نظرات بینندگان
captcha