التحرير" چوك میں قرٲت قرآن كريم كے ساتھ لاكھوں افراد پر مشتمل مظاہروں كا آغاز

IQNA

التحرير" چوك میں قرٲت قرآن كريم كے ساتھ لاكھوں افراد پر مشتمل مظاہروں كا آغاز

23:12 - April 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2308559
بين الاقوامی گروپ : آج ۲۰ اپريل كی صبح قاہرہ كے "التحرير" چوك میں "اخوان المسلمين" كی جانب سے قرآنی آيات كی تلاوت كے ہمراہ لاكھوں افراد پر مشتمل مظاہروں كا آغاز كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آج صبح قاہرہ كے "التحرير" چوك میں تقريبا پانچ ہزار مصری شہريوں نے مختلف سياسی جماعتوں اور تحريكوں كی كال پر "جمعہ تعيين سرنوشت " كے شعار سے منعقد ہونے والے مظاہروں میں شركت كی ہے ۔
واضح رہے كہ ان مظاہروں كا آغاز ملی ترانوں كے اجرا سے قبل اخوان المسلمين كی جانب سے نشر ہونے والی تلاوت قرآن مجيد سے كيا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ "التحرير" چوك میں جمع ہونے والے مظاہرين نے فوج كی سپريم كونسل اور سابق حكومتی گماشتوں كی جانب سے انتخابات میں شركت كے خلاف شديد نعرہ بازی كی ہے ۔
989656
نظرات بینندگان
captcha