حزب اللہ كی جانب سے افغانستان میں امريكی فوجيوں كے غيرانسانی رویے كی پرزور مذمت

IQNA

حزب اللہ كی جانب سے افغانستان میں امريكی فوجيوں كے غيرانسانی رویے كی پرزور مذمت

23:13 - April 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2308563
بين الاقوامی گروپ : لبنان كی اسلامی مزاحتمی تحريك حزب اللہ نے ايك بيان كے ذريعے افغانستان میں امريكی فوجيوں كے غير انسانی رویے اور افغان شہريوں كے جنازوں كے ساتھ توہين آميز سلوك كی شديد مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ نے اعلان كيا ہے كہ امريكی روزنامے كی جانب سے افغان شہريوں كے جنازوں كے ساتھ امريكی فوجيوں كے توہين آميز اور اشتعال انگيز سلوك پر مشتمل تصويروں كی اشاعت امريكی حكومت اور فوج كی جانب سے مُردوں اور زندوں میں فرق كیے بغير انسانی عزت اور وقار كی پاماليوں كی عكاسی كرتی ہے ۔
حزب اللہ نے زور ديا ہے كہ امريكہ نے دنيا كے سامنے انسانی آزادی اور حقوق بشر كے محافظ كے طور پر جو تصوير ہيش كر ركھی ہے ان غير اخلاقی حرکتوں سے مكمل طور پر زائل ہو جكی ہے اورامريكہ كی جانب سے یہ غير انسانی سلوك اس بات كی نشاندہی كر رہے ہیں كہ یہ ملك حقوق بشر اور انسانی آزادی كی صريح خلاف ورزی كے ساتھ ساتھ دنيا بھر میں جرائم كا سر چشمہ بن چكا ہے ۔
989524
نظرات بینندگان
captcha