وومن كالج پشاور میں ايران شناسی كے شعبہ كا افتتاح

IQNA

وومن كالج پشاور میں ايران شناسی كے شعبہ كا افتتاح

22:21 - April 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2309402
آرٹ و فن گروپ: ايرانی كلچرل راولپنڈی وومن كالج پشاور میں ايران شناسی كے شعبہ كا افتتاح كيا ہے اور اس كا ہدف ايرانی ثقافت كا بہتر تعارف ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس مركز كا آغاز 16 اپريل كو ہوا جس میں پشاور وومن كالج كو ثقافتی ، ادبی، مذہبی اور ايران شناسی كی كتب دی گئی اسی طرح مختلف سافٹ وئيرز كی سی ڈيز، ايرانی فلمیں اور فارسی زبان كی تعليم بھی شامل ہے۔
اس شعبہ كی افتتاحیہ تقريب سے كلچرل سنٹر كے سربراہ محمود امير گل نے خطاب میں پشاور وومن كالج كے حكام كا شكریہ ادا كرتے ہوئے كہا ايران شناسی كے شعبہ كی وجہ سے ايران پاكستان كے ثقافتی روابط میں اضافہ ہوگا۔
واضح رہے كہ اس شعبہ كی تاسيس كا مقصد فارسی زبان كی ترويج ہے تاكہ عصر حاضر میں ايران میں ہونے والی علمی ، ثقافتی اور سياسی ترقی سے پاكستانی عوام كو آشنا كيا جاسكے۔
990097
نظرات بینندگان
captcha