ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ shorouknews، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار جنوب الوادی يونيورسٹی كے چانسلر "محمد عباس منصور" اور "قرآن كے علمی اعجاز اور سنت نبوی﴿ع﴾" نامی عالمی انجمن كے جنرل سيكرٹری " عبداللہ بن عبدالعزيز المصلح " كی نگرانی میں يونيورسٹی كے "المكشوف" تھیٹر ہال میں منعقد كيا گیا ہے ۔
سيمينار كے آرگنائزر محمد عارف نے خيال ظاہر كيا ہے كہ یہ سيمينار ايك ہفتے تك جاری رہے گا جس میں علماء اور ماہرين خطاب كریں گے اور اس سيمينار كے دوران اعجاز قرآن اور سنت نبوی﴿ص﴾ سے مربوط موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
يونيورسٹی كے میڈيا سينٹر كے انچارج "مصطفی الجزيری" نے كہا ہے كہ اعجاز قرآن اور سنت نبوی﴿ص﴾ كے حوالے سے یہ سيمينار گزشتہ پانچ سال سے اس يونيورسٹی میں منعقد كيا جارہا ہے جس میں مصر كی متعدد يونيورسٹياں شركت كرتی ہیں ۔
989657